Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • سانحہ شکار پور، شہدا کے اہل خانہ انصاف کے منتظر

عظمت شہدا کانفرنس کے شرکا نے شیعہ شہدا کے حق میں انصاف سے کا م لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جامع مسجد شکارپور کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ اس کانفرنس کے شرکاء اور مقررین کا کا کہنا تھا کہ ، دہشت گردی کے اس سانحے میں شہید ہونے والے پینسٹھ افراد کے اہل خانہ انصاف ملنے کے منتظر ہیں ۔
عظمت شہدا کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ شہیدوں کے اہل خانہ کو توقع ہے کہ ملکی عدالتیں سانحہ شکارپور میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دیں گی۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اقبال رضوی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ  عدالتیں اب تک شہیدوں کے اہل خانہ کو انصاف دلانے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد مزید گستاخ ہوں گے اور انہیں ایسے حملے کی کرنے کی مزید شہ ملے گی۔
وضح رہے کہ سات سال قبل اکتیس جنوری دو ہزار پندرہ کو صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں دہشت گردوں نے شیعہ جامع مسجد پر حملہ کرکے پینسٹھ نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری جنداللہ نامی دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔ 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس