افغان طالبان کا وفد سوئیزرلینڈ پہنچ گیا
سوئیزلینڈ کے حکام اور غیرسرکاری اداروں سے گفتکوکے لئے طالبان کا ایک وفد جنیوا پہنچ گیا ہے۔
افغان آوا کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے لطف اللہ حکیمی کی سربراہی میں طالبان وفد کے پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
طالبان کے دورہ جنیوا کا مقصد انسانی حقوق اور انسان دوستانہ امداد کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔ سوئیزرلینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ طالبان کا وفد بند دروازے کے پیچھے عالمی ریڈ کراس اور دیگر غیرسرکاری اداروں کے ساتھ ، انساندوستانہ امداد ضرورت مندوں تک پہنچنے ، امدادی ٹیموں کی حفاظت اور انسانی حقوق کے احترام کے بارے میں گفتگو کرے گا۔ طالبان کا وفد اسی ہفتے سوئیزرلینڈ کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔
طالبان نے اپنے کسی وفد کے دورہ سوئیزرلینڈ کے بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے۔
طالبان گروہ ، پندرہ اگست دوہزار ایک میں افغانستان میں اقتدارسنبھالنے کے بعد سے اب تک عالمی برادری سے اپنی قانونی حیثیت تسلیم کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
طالبان حکام ، کابل میں بعض سفارت خانے کھلنے کو اپنی عبوری حکومت کو تسلیم کئے جانے کے عمل سے تعبیر کرتے ہیں۔
افغانستان میں غربت ، معاشی بحران اور وسائل کی کمی ، انسان دوستانہ امداد کے حصول اور پابندیوں کی منسوخی کو طالبان حکام کے بیرونی دوروں کی اصلی وجہ بتایا جارہا ہے۔