ایران فلسطین کی غیر مشروط حمایت کرتا ہے: فلسطینی رہنما
فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کے حامی ملکوں کے درمیان ایران کی حمایت کو غیر مشروط قرار دیا ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بغیر کسی شرط کے فلسطینی قوم اور استقامتی محاذ کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات کا تاریخچہ نوے کے عشرہ کی طرف پلٹتا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حامی ملکوں اور ایران کے درمیان فرق یہ ہے کہ فلسطینی قوم اور استقامتی محاذ کو ایران کی حمایت کے دائرہ میں فوجی حمایت اور اسلحوں کی پیداوار سے مربوط تکنیکی مہارت کی منتقلی سمیت فوجی تعاون بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہماری غیر مشروط حمایت کرتا ہے۔
خالد مشعل نے مقبوضہ فلسطین میں استقامتی محاذ کے طاقتور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ میں سکورٹی تعاون کے باوجود، 2020 کی بہ نسبت 2021 میں استقامتی کارروائیاں زیادہ ہوئی ہیں۔