Feb ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • لبنان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، صیہونی ٹولے کو لگام دی جائے

لبنانی فوج نےصیہونی فوج کے ہاتھوں شام پر ہوائی حملے میں ملک کی سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے، اقوام متحدہ سے اسرائیل کو لگام لگانے کا مطالبہ کیا۔

لبنانی فوج نے ملک کے جنوب میں واقع رآس ناقورہ پاس میں اقوام متحدہ کی فوج کے کمانڈر جنرل اسٹفانو ڈل کول، صیہونی فوج اور لبنانی فوج کے وفود کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ 
المسیرہ کے مطابق، لبنانی فوج نے اسرائیلی فوج کی طرف سے آئے دن انجام پانے والے حملے کی مذمت کی اور اسرائیلی فوج کو اسکے انجام کی بابت خبردار کیا۔
لبنانی فوج نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج پر دباو ڈالے کہ وہ اپنے مخاصمانہ اقدامات بالخصوص لبنان کی فضائی حدود کو شام پر بمباری کے لئے استعمال اور زمینی، ہوائی اور سمندری راستے سے لبنان کی خود مختاری کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرے۔
لبنانی فوج نے کہا کہ وہ خود کو اقوام متحدہ کی سکورٹی کاؤنسل کی قرارداد 1701 پر عمل کا پابند سمجھتی ہے۔ یہ وہ قرارداد ہے جو حزب اللہ لبنان اور اسرائیل کے مابین جنگ کو ختم کرنے کے لئے 11 اگست سنہ 2006 کو منظور کی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے بدھ کے روز بیروت کی جنوب مشرقی سمت سے دمشق پر کئی میزائیل فائر کئےتھے۔

ٹیگس