Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • شیخ جراح محلے میں صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید دسیوں فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھرمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں رہائش پذیر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر دسیوں کو زخمی کر دیا۔

ارنا نیوز کے مطابق غیر قانونی صیہونی آبادکار صیہونی فوجیوں کی حمایت کے ساتھ شیخ جراح کے محلے میں درآئے اور وہاں کے مقامی باشندوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونیوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کے گولے، صوتی بم اور پلاسٹک کی گولیاں استعمال کیں جس کے نتیجے میں کم از کم اکتیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

حال ہی میں مقبوضہ قدس کے شیخ جراح علاقے میں جاری صیہونی بدمعاشیوں اور جارحیتوں پر فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونیوں کی یہ حرکتیں آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں اور اس سے پورے فلسطین میں بیت المقدس کے تحفظ کے لئے لوگ میدان میں آ جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ قدس کے شیخ جراح علاقے کو صیہونی حکومت جبری طور پر فلسطینی مکینوں سے خالی کرانے کے درپے ہے جبکہ فلسطینی عوام غاصب صیہونی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پوری قوت سے ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک بارہا اس محلے میں صیہونی بدمعاشوں اور فلسطینی باشندوں کے مابین خونیں جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

ٹیگس