Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا کے اقدام پر حماس کا رد عمل، صیہونی حکومت دہشتگرد قرار دیئے جانے کے لایق ہے

حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ اگر کسی کو دہشتگرد قرار دیا جانا چاہیئے تو وہ صیہونی حکومت ہے۔

غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے نیوز ایجنسی آناتولی سے مخصوص بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کا انکی تحریک کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا اقدام صیہونی حکومت کے کھلی طرفداری ہے جس نے مقبوضہ فلسطین میں ہر چیز کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایک قومی آزادی کی تحریک ہے جو فلسطین کے مفاد میں سرگرم ہے اور صیہونی حکومت سے مقابلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

حماس کے  ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اگر کسی کو دہشتگرد قرار دیا جانا چاہیئے تو وہ غاصب صیہونی حکومت ہے جو ہر جگہہ اور ہر طرح سے فلسطینیوں پر حملہ کر کے انسانی و بین الاقوامی منشور و قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا کی حکومت سے اپنے اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس