دہشت گردوں کے بہانے، ترکی کا شام پر پھر حملہ
ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی شام پر حملہ کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے دہشت گرد گروہوں کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام پر ایک بار پھر حملہ کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے اتوار کو پی کے کے اور پپلز ڈیفنس یونٹ کے عناصر سے مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام پر حملہ کر دیا۔
ینی شفق اخبار کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی شام میں پی کے کے اور پپلز ڈیفنس یونٹ کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دہشت گردوں نے شام میں ترکی کے دو آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کی اور دونوں طرف سے شدید فائرنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔
ترکی یہ دعوی کرتا ہے کہ پی کے کے کے دہشت گرد عناصر کی شمالی عراق اور شام کے علاقوں اور جنوبی ترکی سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں چھاونیاں ہیں اور یہی سے یہ عناصر دہشت گردانہ حملوں کے لئے منصوبہ بناتے ہیں۔