Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ترکی کے فوجیوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی شام پر حملہ کر دیا۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شام کے صوبے الحسکہ کے شہر تل تمر کے دیہی علاقوں پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس حملے میں جانی نقصانات کے علاوہ مالی نقصانات بھی ہوئے اور رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

ترکی نے دہشت گرد گروہوں کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

ترکی یہ دعوی کرتا ہے کہ پی کے کے کے دہشت گرد عناصر کی شمالی عراق اور شام کے علاقوں اور جنوبی ترکی سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں چھاونیاں ہیں اور یہیں سے یہ عناصر دہشت گردانہ حملوں کے لئے منصوبہ بناتے ہیں۔

ٹیگس