Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

میڈیا ذرائع نے جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو لیجسٹک کارروانوں پر حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جنوبی عراق کے صوبہ المثنی کے صدر مقام السماوہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو لیجسٹک کاررواں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی گروہوں کی تاکید ہے کہ حکومت عراق پارلیمان میں منظور ہونے والے بل پر عمل کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالے۔ عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن عدی الشعلان نے کہا ہے کہ واشنگٹن عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مسئلہ ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے اور پارلیمنٹ ایسی کسی بھی کوشش کے مقابلے میں ڈٹ جائے گی۔

عراق سے بیرونی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں اس ملک کی پارلیمنٹ میں بل کی منظوری اور اس پر عمل درامد کرانے میں بغداد کے پس و پیش کے بعد بعض اوقات ایک دن میں کئی کئی بار دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارروانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دو ہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے بہانے تین ہزار امریکی فوجی عراق میں داخل ہوئے تھے۔ بغداد کی جانب سے داعش کے مقابلے میں فتح کے اعلان کے بعد سے عراقی عوام اور حکومت ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر زور دے رہے ہیں۔

ٹیگس