Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran

سعودی عرب کے سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک گاڑی سے کھلے عام  شراب کے کارٹون کو اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دار الحکومت ریاض میں عمومی جگہ پر ایک ٹرک سے شراب کے کارٹون اتارے جا رہے ہیں۔

العہد ویب سائٹ نے یہ بتایا کہ یہ شراب ہالینڈ کی بنی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان متعدد روشوں سے سعودی عرب کی شبیہ کو خراب کرنے اور اس کو اسلامی اور تاریخی اہمیت سے خالی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور کھلے عام شراب کی اس کھیپ کے سرزمین وحی پر پہنچنے کو اسلامی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔

ایک لیک ہونے والے دستاویز نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خفیہ منصوبوں کے راز فاش کئے تھے۔ اس دستاویز کے مطابق محمد بن سلمان 2030 کے عظیم منصوبے کے تحت سعودی عرب کے معاشرے اور اس کی تاریخی شناخت کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس