بن سلمان کو پڑوسی کی اہمیت سمجھ میں آنے لگی، ایران کے ساتھ مذاکرات سے اچھی امیدیں
سعودی عرب کے ولیعہد نے امید ظاہر کی کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات ایک ایسے مرحلے پر پہنچیں گے جو دونوں فریقوں کے لیے اچھا ہوگا اور دونوں ممالک کیلئے روشن مستقبل کا باعث بنے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
سعودی عرب کے ولی عہد نے مزید کہا کہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور ہمیشہ ہمارا ہمسایہ رہے گا اس لئے بہتر ہے کہ مسائل کو حل کیا جائے اور بقائے باہمی کے طریقوں پر بات کی جائے۔
اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ پانچویں دور کے مذاکرات کا انتظار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے بارہا سعودی عرب کے ساتھ گفتگو کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا دارومدار مقابل فریق کے فیصلے پر ہے۔