مسجدالاقصی میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی، 2 پولیس اہلکار زخمی
اسرائیل کی جاری جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ایک فلسطینی نوجوان نے مسجدالاقصی کے «باب حطه» میں شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے صیہونی پولیس کے 2 کارندوں کو بری طرح زخمی کر دیا، تاہم اسرائیل کی دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے یہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ زخمی ہونے والے اسرئیلی پولیس کے کاروندوں کا تعلق سرحدی گارڈز سے تھا۔
واضح رہے کہ نومبر کے مہینے میں بھی ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی تھی جس میں ایک صیہونی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، بہیمانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے تنگ فلسطینی عوام، اپنی سرزمین پر قابض صیہونیوں کو سبق سکھانے کے لئے ہر ممکن طریقہ اپناتے ہیں اور وہ سر سے پیر تک مسلح صیہونی دہشتگردوں اور صیہونی انتہاپسندوں سے اپنے اہل خانہ، اپنی ناموس اور اپنے مال واموال کی حفاظت کے لئے ہر وہ اقدام کرتے ہیں جسے انجام دینے کی وہ توانائی رکھتے ہیں۔