رام اللہ میں ایک اور صیہونیت مخالف کارروائی
فلسطینی میڈیا نے رام اللہ کے شمال میں واقع ایک قصبے میں صیہونیت مخالف کارروائی کی اطلاع دی ہے۔ اس کارروائی میں 2 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی میڈیا نے آج رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے"عطیرت" میں صیہونیت مخالف کی اطلاع دی ہے جس میں کم سے کم 2 صیہونی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے "عطیرت" میں ہلکے ہتھیار سے کئے گئے حملے میں دو صیہونی زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی کے بعد غاصب فوج علاقے میں الرٹ ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ کارروائی انجام دینے والا شخص ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان محمد اسمر تھا جسے غاصب فوج نے گولی مار کر شہید کردیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ اس حملے میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
دریں اثنا فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے ہماری ہنگامی ٹیم کو رام اللہ کے شمال میں جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ غاصب فوج نے جائے وقوعہ پر اضافی دستے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کل رات بھی الخلیل میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی انجام دی تھی۔ اس کے چند گھنٹے کے بعد ایک اور فلسطینی نوجوان محمد اسمر نے یہ دوسری صیہونیت مخالف کارروائی انجام دی۔