اسرائیل میں شہادت پسندانہ کارروائی ایک صیہونی ہلاک 4 زخمی
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حیفا میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار سے صیہونی مخالف آپریشن کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع شہر حیفا میں صیہونی مخالف آپریشن کی اطلاع دی ہے۔
اسرائیل کی ایمرجنسی سینٹر نے حیفا کے ایک تجارتی کمپلیکس میں صیہونی مخالف شہادت پسندانہ کارروائی کی اطلاع دی جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ بعض دیگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک صیہونی ہلاک ہوا ہے ۔
اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے کواسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی جس سے وہ شہید ہو گیا۔
7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں صیہونی مخالف مختلف کارروائیاں کیں۔