Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خواتین کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا، طالبان

افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی و اسلامی اقدار کے تناظر میں ملک میں خواتین کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے خواتین سے یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور قومی و اسلامی اقدار اور قبول شدہ رسم و رواج کے مطابق خواتین کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ دنیا میں خواتین کی ایسی حالت میں قدردانی کی جا رہی ہے کہ افغان خواتین اپنے حقوق سے محروم ہیں اور ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ عبد اللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ افغان خواتین کے جائز و قانونی حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کا مطلب مساوی انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ 

ٹیگس