Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • تہران – ریاض کے مابین پانچویں دور کے مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین پانچویں دور کے مذاکرت بدھ کے روز عراق میں منعقد ہوںگے۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بتایا کہ یہ مذاکرات اسی ہفتے بدھ کے روز بغداد میں منعقد ہونگے۔

انہوں نے ترکی کے آنتالیا سفارتکاری فورم میں ایران-سعودی عرب کے ما بین مذاکرات ہونے کی اطلاع دی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران-سعودی عرب کے مابین چار دور کے مذاکرات بغداد میں ہوئے ہیں جس کے تحت آخری نشست گزشتہ برس21 ستمبر کو ہوئی تھی۔

ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے بارہا اپنی آمادگی کا اعلان کر چکا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تسلسل بنا رہنا طرف مقابل کے ارادہ پر منحصر ہے۔

 

ٹیگس