Mar ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • کیا شام میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف عوام نے ہتھیار اٹھا لئے؟

شام میں امریکی اتحاد کے 6 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کے اتحادی 6 کرد عسکریت پسند، نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں امریکی فوج کے اہم اتحادی کرد ڈیموکریٹک فورس کے چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمال مشرق کے تین مختلف علاقوں میں یہ مسلح عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

عنب بلدی نامی ویب سائٹ کے مطابق صوبہ دیر الزور کے شمال مشرقی علاقے میں واقع الصبیحان آئل فیلڈ کے نزدیک منگل کی صبح گاڑی پر سوار چار عسکریت پسندوں پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا۔  حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک مشخص نہيں ہو سکی۔

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش نے ٹیلیگرام چینل پر سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ایک عسکریت پسند پر الطبقہ شہر میں بم سے حملہ کیا گیا جبکہ صوبہ الحسکہ کے شمالی علاقے تل مجدل گاؤں میں ایک کرد عسکریت پسند پر حملہ ہوا جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔

عنب بلدی نے کرد میلیشیا پر ہونے والے حملوں کے بارے میں دعوی کیا کہ یہ حملے عوامی استقامتی گروہوں کی طرف کے انجام دیئے گئے ہیں، یہ افراد امریکا کے غاصبانہ قبضے کے مخالف اور شامی حکومت کے حامی ہیں اور موقع موقع پر اس طرح کے حملے انجام دیتے رہتے ہیں۔

ٹیگس