Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • حلب کے اطراف شدید جھڑپیں: کرد ملیشیا اور شامی فوج آمنے سامنے

شام کے شہر حلب کے اطراف میں شامی کرد ملیشیا اور سرکاری فوج کے ساتھ شدید لڑائی کی خبریں ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام:  شامی میڈیا کے مطابق لڑائی کا مرکز حلب کا مشرقی علاقہ دیر حافر ہے۔ اس علاقے میں دونوں متحارب دھڑے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو مارٹر اور راکٹوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ حلب - رقہ شاہراہ کہ جو دیر حافر کے علاقے سے گزرتی ہے، مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے۔ حلب کے مشرق میں واقع دیر حافر شہر شامی کرد فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

ٹیگس