Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین عسکیرت پسند مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ نوگام میں تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو مارے گئے ہیں۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ اس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے نوگام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد عسکریت پسندوں نے مبینہ فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔
دریں اثنا ریل حکام نے اس تصادم آرائی کے پیش نظر بانہال – بارہمولہ ریل سروس کو بدھ کے روز احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیگس