Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran

سعودی فرمانروا کافی بیمار ہیں اور ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کا کہنا ہے کہ ملک کے فرمانروا کا چیک اپ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے اور انہیں ریاض کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا کہ ملک کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز ڈاکٹروں کی ایک خاص ٹیم کی زیر نگرانی میں ہیں۔

الشرق الاوسط نامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے فرمانروا آج صبح ریاض کے الملک فیصل اسپیشل ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی زیر نگرانی میں تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کا معائنہ کامیاب رہا اور کچھ ہی دیر بعد شاہ سلمان بن عبد العزیز کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہ سلمان بن عبد العزیز کو گال بلیڈر میں انفکشن کی وجہ سے الملک فیصل اسپتال میں ایڈمٹ کرائے گئے تھے۔

سعودی عرب میں شاہی نظام کے بانی عبد العزیز کے 25ویں بیٹے سلمان بن عبد العزیز ملک کے ساتویں فرمانروا ہیں اور وہ 2015 میں اقتدار میں پہنچے تھے۔

ٹیگس