شامی فوج اور عوام نے ایک بار پھر امریکی دہشتگردوں کا راستہ روکا
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
شامی فوج اور عوام نے ملک کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو گزرنے سے روک کر اسے واپس بھیج دیا۔
سانا کے مطابق، شامی فوج اور عوام نے صوبے الحسکہ کے شمال میں قامشلی شہر کے قریب واقع دیہی علاقے "قبر الصغیر" میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو گزرنے سے روک کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں 6 بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا جسے آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔
شامی فوج کے اس جرأت مندانہ اقدام کے سامنے امریکی بے بس ہوکر اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی عوام اب تک دسیوں بار امریکی دہشتگردوں کو اپنے علاقے میں گھسنے سے روک کر انہیں لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔