Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • کیا عراق کے اربیل ائیرپورٹ پر پھر اسرائیلی طیارہ اترا؟

عراق کے اربیل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایسی تصاویر جاری کرکے جس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، دعوی کیا ہے کہ اربیل ائیرپورٹ پر ایک اسرائیلی طیارے نے لینڈنگ کی ہے۔

اربیل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر احمد ہوشیار نے بغداد الیوم نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہ ہے اور اس طرح کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

احمد ہوشیار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ کے بارے میں جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی دہشتگردی کے جواب میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی کردستان میں واقع صیہونی ٹولے اسرائیل کے اڈے کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد بڑے وسیع پیمانے پر عالمی رد عمل سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم نو صیہونیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس حملے ایک اور ویڈیو منظر عالم پر آئی ہے، ملاحظہ فرمائیے۔

ٹیگس