Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • اربیل میں امریکی فوجی اڈہ پھر بنا نشانہ

عراقی مجاہدین نےاربیل ایئرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی استقامت کے مجاہدین نے عراق اور علاقے میں غاصب امریکی فوجی ٹھکانوں اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق میں اربیل ایرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت نے بارہا تاکید کی ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت اورامریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کئے جانے پرعراق اور اسی طرح علاقے میں امریکی فوجی اڈے محفوط نہیں رہ سکتے۔

یمن کی مسلح افواج نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہاز اور یا مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے بنانے کا اعلان کر رکھاہے۔ یمن کی مسلح افواج نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں یمنی ساحل کے قریب ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ٹیگس