Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۲۸ Asia/Tehran
  • حکومت بچانے کی کوشش، اردوغان نے بڑا دعوی کر دیا

ترک صدر نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو دنیا کی 10 بہترین معیشت بنا دیں گے۔

رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ترکی کا شمار اب دنیا کی دس بہترین معیشت میں ہوا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک نئے اقتصادی پروگرام کو نافذ کرکے کافی حد تک ہم نے قومی کرنسی کی قدر میں کمی کو روکا ہے۔

اردوغان کا کہنا ہے کہ توانائی، گیس اوربجلی کے شعبے میں 165 ارب لیرے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اس وقت سخت اقتصادی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ موجودہ وقت میں ترکی کی کرنسی لیرا اپنی سب سے کم سطح پر پہنچ چکا ہے۔

اردوغان کا خیال ہے کہ ترکی کے پاس اقتصادی بحران سے نمٹنے کا کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ وقت میں جب دنیا سخت مرحلے سے گزر رہی ہے تو جو بھی موقع ملے گا، اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ترکی کے صدر نے اپنے ملک کو دنیا کی دس بہترین معیشت میں شامل کرنے کا دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ وہاں کی قومی کرنسی لیرے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں غریبی میں اضافہ ہوا ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے بہت سی چیزوں کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ اس حالات کی وجہ سے لوگوں میں غم وغصہ بھر گیا ہے۔ مہنگائی کو لے کر حکومت مخالف مظاہرے اب ترکی میں روز مرہ کا معمول بن گئے ہیں۔

ترک میڈیا میں آئے دن ملک میں مہنگائی اور چیزوں کی کمی کے بارے میں لکھتے رہتے ہیں۔ ایسے میں اقتدار میں باقی رہنے کے لئے حکمراں جماعت ہر حربے کا استعمال کر رہا ہے۔ ان حالات کے مد نظر ایسا محسوس نہیں ہو رہا ہے کہ ترکی کے عوام اس ملک کے اگلے 2023 کے انتخابات میں اردوغان پر اعتماد کرکے اقتدار کی باگ ڈور ان کے ہاتھوں میں دے دے۔

ٹیگس