Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۱ Asia/Tehran
  • فلسطین کے سینئر رہنما کا بڑا اعلان، ایران ہی فلسطینی مزاحمت کا سچا حامی ہے

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ صرف ایران ہی فلسطینی مزاحمت کا سچا حامی ہے۔

جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے بیت المقدس اور ویسٹ بینک میں چاقو سے ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ یہ اقدامات، اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے مد نظر فلسطینی گروہوں کو اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

زیاد نخالہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام یہ سمجھ گئے ہیں کہ اگر نہیں لڑے تو کل یقینی طور پر مارے جائیں گے۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرب ممالک کے سازشی مذاکرات اور تعلقات کے بارے میں کہا کہ انسان کی زبان اور عقل، صیہونی منصوبوں اور سازشوں کے مقابلے میں عربوں کی تنزلی کے اسباب جاننے میں ناتوان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے علاوہ ہر چیز سے بھری اس دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران ہی ایک واحد ملک ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ سے اس کا حامی رہا ہے۔

زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ ترہان ہی واحد ملک ہے جس نے فلسطینی عوام کی حمایت کا خمیازہ بھگتا ہے اور اس راستے میں اس نے محاصرے، پابندیوں اور کئی طرح کی سازشوں کا سامنا کیا ہے۔

ٹیگس