مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کا حملہ
Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
صیہونی انتہاپسندوں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی انتہا پسندوں نے کل ایک بار پھر صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا.
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے ایک رپورٹ جاری کر کے 2021 میں مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کے 34562 حملے درج ہونے کی خبر دی تھی۔
قبلۂ اول کہلانے والی مسجد الاقصی، شہر بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی ایک اہم علامت ہے جو ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے تباہ کن اقدامات کی زد پر رہتی ہے۔
دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے رفح علاقے میں فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ واپس جانے پر مجبور ہوئے۔