Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran

پیر کو کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زیر تعمیر ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے بعد کویتی فائر ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ آگ بجھانے کے لیے چھ ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہیں۔

کویت انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ کویت انٹرنیشنل ایئر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے اور نئی مسافر ٹرمینل عمارت میں آگ لگنے سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔

کویتی وزارت انفراسٹرکچر کے سرکاری ترجمان احمد صالح نے بھی کہا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پا رہے ہیں۔

آگ لگنے سے مادی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور وجہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس