جارح اتحاد کے حدیدہ کے رہائشی علاقوں پر115 بار حملے
جارح سعودی اتحاد نے اسٹاکہوم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے صوبے الحدیدہ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے خیال سے ایک بار پھر حملہ کیا۔ جارح اتحاد نے ایک دن میں 115 مرتبے حملے کئے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یمن جنگ تھوپنے والے جارح سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ بحال کرنے کے خیال سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں پر 115 مرتبہ اندھا دھند حملے کئے۔
یمنی کمانڈروں کی آپریشنل کمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے مختلف رہائشی و غیر رہائشی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کئے۔
الحدیدہ صوبے بالخصوص الحدیدہ شہر اور اسکی بندرگاہ کو اقتصادی نقطہ نظر سے اسٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے اور وہاں پر جنگ بندی کے قیام کے لئے اب تک بین الاقوامی سطح پر بارہا کوشش ہوئی ہے۔ اسی کوشش کے نتیجے میں دسمبر 2018 میں سویڈن کے اسٹاکہوم شہر میں جنگ بندی معاہدہ ہوا، لیکن اس کے بعد سے شاید ہی کوئی ایسا دن گزرا ہو جب اس جارح اتحاد نے اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔ یہ معاہدہ جارح سعودی اتحاد اور یمنی فریق کے مابین اقوام متحدہ کی نگرانی میں طے پایا تھا۔
سعودی اتحاد گزشتہ 7 سالہ جارحیت کے دوران لاکھوں یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی ۸۵ فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔