جنین کی جھڑپوں میں تین فلسطینی شہید
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کمیپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے
صیہونی اپنے توسیع پسندانہ اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور فلسطینی شہریوں کو شہید، زخمی یا گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیتے ہیں۔
عرب نیوز اڑتالیس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے جمعرات کو غرب اردن میں جنین کیمپ پر یلغار کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ اس حملے میں سات فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے جنین کیمپ پر حملے میں دسیوں فوجی گاڑیوں اور دیگرجنگی سازوسامان کا استعمال کیا جبکہ اس کے اسنائیپر فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کرمورچہ سنبھالے ہوئے تھے۔