کابل میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
کابل کی کرنسی مارکیٹ میں اتوار کی صبح ایک دھماکہ ہوا
افغان آوا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل کی اصلی کرنسی مارکیٹ سرانے شہزادہ میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بعض شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کا بھی امکان ہے تاہم طالبان کے سیکورٹی ذرائع نے ابھی اس سلسلے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے ۔
سرانے شہزادہ افغان دارالحکومت کا ایک بھیڑ بھاڑ والا اقتصادی مرکز ہے ۔
جمعے کی شب صوبہ ہرات کے شہر جبرئیل میں بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے تھے ۔
دعوے کے باوجود طالبان ملک میں امن و سیکورٹی قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ہرمہینے افغانستان کے مختلف علاقوں میں تقریبا ایک سو بیس افراد دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔