دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں پر حملہ
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔
عراق کے ٹیلی ویژن چینل دجلہ کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اس قافلے کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور اس حملے کی ذمہ داری اصحاب الکهف گروہ نے قبول کی۔
عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لئے امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ایک بل کو منظوری دی ہے۔