Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

خبری ذرا‏ئع کے مطابق، یمن کے الحدیدہ صوبے میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 116 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی اتحاد نے جعمرات کے روز الحدیدہ پر راکٹ اور توپخانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔ اس طرح اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 116 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے کچھ گھنٹے پہلے یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان نے یمن کے لئے ایندھن لے جا رہے ایک جہاز کو سعودی اتحاد کی طرف سے روکے جانے کی خبر دی تھی۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے یمن میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد اس جنگ بندی معاہدے کے نازک ہونے کی بات مانتے ہوئے سکورٹی کاؤنسل، ریاض اور عمان سے اس معاہدے کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز سبھی زمینی، سمندری اور فضائی کاروائیاں روک دی گئی تھیں اور یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ جنگ بندی کی کامیابی متحارب فریقوں کی جانب سے معاہدے کی پابندی پر منحصر ہے۔

سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کچھ دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔

ٹیگس