امریکی جرائم کو برملا کرے گا طالبان، منظر عام پر آنے والی ہے اہم فلم
طالبان کا کہنا ہے کہ جلد ہی بگرام میں امریکا کے جرائم کی فلم منظر عام پر لائی جائے گی۔
افغان فلم کے سربراہ مولوی شفیع اللہ جاوید افغان نے کہا کہ ان کے ادارے نے گزشتہ 6 مہینے کے دوران 4 ڈاکیومینٹر فلم بنائی ہے جس میں بگرام میں امریکا کے جنگی جرائم کو دکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم جلد کی منظرعام پر آئے گی۔
افغان فلم کے سربراہ نے کہا کہ ان کے ادارے نے تمام مشکلات کے باوجود گزشتہ چھ مہینے کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے باختر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ان کے ادارے کا کام فلمیں بنانا ہے لیکن اس ادارے کی توانائیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکیومینٹری فلم بنائی جس میں طالبان کی فتح کے شروعاتی سو دنوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
جاوید افغان نے اپنے بیان میں کہا کہ کابل کمپنی کی جانب سے پل تعمیر کرنے اور بگرام کی جیل میں امریکی جرائم کے بارے میں بھی ڈاکیومینٹری فلم بنائی گئی ہے جنہیں جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
افغان فلم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چار ڈاکیومینٹری فلموں کی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور افغانستان کی ثقافتی اور نشریات کی وزارت کے نائب سربراہ احمد اللہ وثیق کی موجودگی میں نمائیش کی گئی ہے۔