Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • مشہد میں روضے کے اندر حملہ مسلمانوں میں نفاق و افتراق ڈالنے کی کوشش: کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے درمیان نفاق و افتراق ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

منگل کے روز تکفیری نظریات کے حامل ایک شخص نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کے صحن میں 3 علماء پر چاقو سے حملہ کیا جس میں دو شہید اور ایک زخمی ہوگئے۔

حملہ آور کو روضے میں موجود زائرین اور سکورٹی کے عملے نے گرفتار کر لیا اور اسے پلیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ساب افغان صدر حامد کرزئی نے امام رضا (ع) کے روضے میں علماء پر ہوئے دہشتگردانہ حملے پر رد عمل میں، اسلامی امت سے سمجھداری اور بیداری کا ثبوت ہوئے اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

ادھر طالبان سمیت افغانستان کے سیاسی رہنماؤں، علماء اور اساتذہ نے بھی الگ الگ پیغام میں اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت اور ایرانی حکومت و عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔

افغان شخصیتوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی سازشی اقدامات سے ایران و افغانستان کے عوام کے مابین دراریں پیدا نہیں کی جا سکتیں۔

ٹیگس