صیہونی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف پر فلسطینیوں کا خوف طاری ہو گیا
صیہونی حکومت کے ظلم و تشدد اور اسکی دہشتگردی کے خلاف فلسطینی جوانوں کی شہادت پسندانہ کاروائی سے صیہونی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف، تل ابیب کی سڑکوں پر راستہ چلنے سے بھی ڈر رہے ہیں۔
ارنا کے مطابق، آویو کوخاوی نے صیہونی سکورٹی فورسز کی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سکورٹی فورسز کو جو حالات کو قابو میں کرنے میں ناکام رہیں، شکست کا سامنا ہوا اور کارروائی کرنے والا بڑی آسانی سے جائے واردات سے بھاگنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بسائے جانے والوں کی سکورٹی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور یہ صورتحال لمبی مدت تک ایسی ہی بنی رہے گی۔
خودساختہ صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ پہلے تو ہم بس میں سوار ہونے سے ڈرتے تھے، لیکن اب سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ کاروائی کرنے والے ہمیں ہمارے گھر کے دروازہ کے سامنے مار ڈالیں۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شب تل ابیب کی ڈزنکوف سڑک پر واقع ایک نائٹ کلب پر فلسطینی کی شہادت پسندانہ کاروائی میں کم از کم 3 صیہونی مارے گئے اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
فلسطین کے مزاحمتی گروہ بارہا یہ واضح کر چکے ہیں کہ صیہونی حکومت کو صرف مسلحانہ مزاحمت سے ہی فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکا جا سکتا ہے۔