غرب اردن اور مقبوضہ قدس پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، درجنوں فلسطینی زخمی
قدس پر قابض و جابر صیہونی فوجیوں کے غرب اردن اور مقبوضہ قدس پر حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں
فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق، قدس پر قابض و جابر صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے شیخ جراح علاقے پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے۔ اس کے علاوہ غرب اردن کے علاقے نابلس میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں، جبکہ سالم کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل داغے جانے کے باعث متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
گزشتہ پندرہ دنوں سے صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تقریبا 200 فلسطینی زخمی اور 20 شہید ہو چکے ہیں۔
صیہونی فوجیوں کی جانب سے ایسی حالت میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے جاری حملوں کے انجام کی بابت سخت انتباہ ہے۔
واضح رہے کہ ماہ مبارک رمضان شروع ہونے کے بعد سے صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ جنین پر اپنی جارحیت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔