Aug ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اسلحہ سے دستبردار ہونے کا سوال نہیں/ اگر حزب اللہ نہ ہوتا تو اسرائیل بیروت تک پہنچ جاتا: شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنی آج کی تقریر میں زور دیکر کہا ہے کہ اسلحہ لبنان کے وقار اور طاقت کا باعث ہے اور دشمنوں کے مقابلے میں حفاظت کا وسیلہ، لہذا ہتھیار ڈالنے کا سوال نہیں اٹھتا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے پر مبنی لبنان کی حکومت کے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر استقامتی گروہ حزب اللہ نہ ہوتا تو اسرائیل بیروت تک پہنچ جاتا جس طرح سے دمشق تک پہنچ گیا اور لبنان کے 600 کلومیٹر کے رقبے پر قبضہ کرلیتا جیسے شام میں کیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے زور دیکر کہا کہ استقامتی محاذ غاصب صیہونی حکومت کے اہداف کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور غاصبوں کو لبنان پر قبضہ کرنے اور توسیع پسندانہ منصوبے کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حالت میں کہ جب صیہونی جارحیتیں جاری ہیں اور تل ابیب امریکہ کی نگرانی میں اپنی مہم جوئی جاری رکھے ہوئے ہے، حزب اللہ کا ہتھیار چھیننے پر مبنی لبنان کی حکومت کا فیصلہ مکمل طور پر ناپختہ اور غلط ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت نے یہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے حکم کے تحت کیا ہے اور اگر یہ کیفیت جاری رہی تو یہ حکومت، لبنان کا انتظام سنبھال نہیں پائے گی۔

 

 

ٹیگس