Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • یوکرین کا روس کے ساتھ مذاکرات کی آمادگی کا اعلان

کرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روسی فریق کے ساتھ کسی بھی جگہ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یوکرین کے وزیرخارجہ آندرے سیبیھا نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد یوکرین اور روس کے درمیان براہ راست مذاکرات کے سلسلے میں ایکس پر لکھا کہ میں امن کے لئے یورکرین کی جانب سے مزید قدم اٹھانے کی آمادگی کی تصدیق کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اور کسی بھی جگہ مذاکرات کے لئے تیار ہيں۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ ان کا ملک یوکرین جنگ کے بارے میں کسی بھی سطح کے مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن وہ سچے دل سے ہو اور یورپ کے جنگ پسندانہ کارزار میں امریکہ کے کودنے پر منتج نہ ہو۔

ٹیگس