شام میں کئی جگہ عوام نے امریکی دہشتگردوں کو باہر نکالا
شام کے قامشلی علاقے کے باشندوں نے دہشتگرد امریکی فوجیوں کو اپنے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔
شام کے بعض علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف عوامی غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
تازہ تارین رپورٹ کے مطابق قامشلی علاقے کے حامو ، مسعدہ ، القصیراور تل احمد دیہاتوں کے عوام نے امریکی فوجی کاررواں کا راستہ روک کر اپنے علاقے سے باہرنکلنے پرمجبورکردیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں کا کاررواں 4 گاڑیوں پرمشتمل تھا جبکہ ان کے ہمراہ آزاد سیرین فورس میلیشیا کی بھی ایک گاڑی چل رہی تھی۔
جنوب مشرقی قامشلی کے مضافات میں واقع تل احمد نامی دیہات کے عوام نے بھی شامی فوج کی مدد سے غاصب امریکی فوجیوں کی 6 گاڑیوں کو روک کر، انھیں اپنے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبورکردیا۔
امریکی فوج اور فری سیریئن آرمی نامی امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ الحسکہ اور شمالی شام کے بعض علاقوں پر قابض ہے، جس کے خلاف اس علاقے کے عوام اکثراحتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔
حکومت شام نے با رہا تاکید کی ہے کہ آزاد سیرین فوج اور امریکی فوجیوں کا مقصد مشرقی اور شمال مشرقی شام میں موجود تیل کے ذخائر کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں ہے اور ان کی موجودگی غیرقانونی ہے۔