Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

خبری ذرا‏ئع کے مطابق، یمن کے الحدیدہ صوبے میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سبا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے جعمرات کے روز الحدیدہ پر راکٹ اور توپخانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔ اس طرح اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 68 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے یمن میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد اس جنگ بندی معاہدے کے نازک ہونے کی بات مانتے ہوئے سیکورٹی کاؤنسل، ریاض اور عمان سے اس معاہدے کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز سبھی زمینی، سمندری اور فضائی کارروائیاں روک دی گئی تھیں اور یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا تھا کہ جنگ بندی کی کامیابی متحارب فریقوں کی جانب سے معاہدے کی پابندی پر منحصر ہے۔

سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کچھ دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔

ٹیگس