مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری، مزید 57 فلسطینی زخمی
مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران مزید 57 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
القدس العربی کی سنیچر کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں فلسطینی روزہ داروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا، جس کے دوران مزید 57 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے شمالی الخلیل کے علاقے «بیت امر» میں فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کیا اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونسکو نے سن 2016 میں ایک قرارداد منظور کر کے بیت المقدس میں مقدس مقامات اور خاص طور سے مسجد الاقصی کے ساتھ یہودیوں کے کسی بھی قسم کے دینی، تاریخی اور ثقافتی رابطے کی سختی سے تردید کی ہے۔