ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات
عراقی دارالحکومت بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات انجام پائے
ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات، دونوں ملکوں کے تعلقات کے اچھے مستقبل کے عکاس ہیں۔ تہران و ریاض کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں عراق اور عمان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
پانچ دور کے مذاکرات میں ایران و سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہ میں حائل اصلی رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکام اور سعودی عرب کے ادارہ انٹیلیجنس کے سربراہ نے بااختیار نمائندوں کی حیثیت سے مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذاکرات کے مثبت ماحول نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید پیدا کر دی ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری گفتگو اور مفاہمت کے ماحول کے پیش نظر پیشگوئی کی جا سکتی ہے کہ جلد ہی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی سطح پر اجلاس کے انعقاد کی زمین ہموار ہوجائے گی۔