Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی نے خود کو فلسطین پر قربان کردیا : سرایا القدس

سرایا القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے خود کو فلسطین کے لئے قربان کردیا

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو القدس بریگیڈ کے ایک سینئرکمانڈرابومحمود نے اتوار کو ایران پریس کو اپنے خصوصی انٹرویو میں فلسطین کی حمایت میں ایران کی طویل تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطن کی استقامتی تحریک کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطین کو جو دیا وہ نہایت اہم اورکارآمد چیزتھی ۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کی استقامتی تحریک اسلامی جمہوریہ ایران کی قدرداں اور شکرگذار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر ، جنرل قاسم سلیمانی نے خود کو فلسطین پر قربان کردیا۔

ابومحمود نے سرحدوں پر القدس بریگیڈ کی ذمہ داریوں کے بارے میں کہا کہ فلسطینی مجاہدین ، ماہ مبارک رمضان کے روح پرورماحول میں دوسرے مہینے سے مختلف زندگی گذاررہے ہیں اورسرحدوں سمیت مختلف میدانوں میں صیہونی دشمن کے اقدامات پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ القدس بریگیڈ کے اس سینئرکمانڈرنے کہا کہ القدس بریگیڈ بیت المقدس میں عوام اور اپنے مجاہدین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اورفلسطینی عوام کو مسجدالاقصی اور بیت المقدس میں غاصبوں اورانتہاپسند صیہونیوں کے مقابلے میں کامیابی مل رہی ہے۔

ابومحمود نے یاد دہانی کرائی کہ اسقتامتی تحریک نے غاصبوں اور صیہونی انتہاپسندوں کے مقابلے میں مقدس مقامات اور مسجدالاقصی کی حفاظت کے لئے اپنی آمادگی بالاترین سطح پرپہنچا دی ہے۔ بیت المقدس اورمسجدالاقصی میں پندرہ اپریل بروزجمعہ سے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ایسی شدید جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جن کی گذشتہ ایک سال میں کوئی مثال نہیں ملتی، ان جھڑپوں میں کم سے کم تین سو پچاس فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چارسو سے زیادہ گرفتارکئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس