ارئیل آپریشن الاقصی بریگیڈ نے انجام دیا
شہدائے الاقصی بریگیڈ نے آرئیل کالونی میں استقامتی کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا ہے
میڈیا ذرائع نے جمعے کی شام شمالی غرب اردن کی آرئیل صیہونی کالونی کے قریب فائرنگ کی خبردی تھی ۔
دوفلسطینیوں کے ہاتھوں انجام پانے والے فائرنگ کے اس واقعے میں کالونی کا ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
وفا نیوزایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شہدائے الاقصی بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے اس کارروائی اور اس میں سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ارئیل صیہونی سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت کے بعد صیہونی فوجیوں نے علاقے کا انٹری گیٹ بند کردیا ہے۔
سیکورٹی گارڈ ایسی حالت میں ہلاک ہوا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رمضان المبارک شروع ہونے کے بعد سے ہی فلسطین کے مختلف علاقوں پرحملوں اورفلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ صیہونی فوجیوں کے ان حملوں میں اب تک دسیوں فلسطینی شہید اورزخمی ہوگئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینی استقامتی گروہوں نے غرب اردن میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وسیع البنیاد استقامت صیہونی دشمن کے مقابلے میں واحد دفاعی آپشن ہے۔