May ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر ایک افغان عالم دین کا غم انگیز بیان

افغانستان کے معروف عالم دین آیت اللہ واعظ زادہ بہسودی نے اپنے ایک پیغام میں دہشت گردانہ حملوں میں افغان عوام خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کے ہونے والے قتل عام پر شدید تنقید کی ہے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں افغانستان کے معروف عالم دین آیت اللہ واعظ زادہ بہسودی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کے اختتام اور شوال کے چاند کے ساتھ ہی عید الفطر ہو گئی مگر ملک ابھی بھی افغان شہدا کے غم میں سوگوار ہے اور ان کے اہل خانہ اپنے عزیزوں کے غم میں اداس ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ جب مقدس مہینے میں بھی ایک عبادت گزار کا عبادت گاہ میں قتل کر دیا جائے تو کس کو عید کی مبارک باد پیش کی جا سکتی ہے؟۔

افغانستان کے معروف عالم دین آیت اللہ واعظ زادہ بہسودی نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب شیعہ و سنی، مرد وعورت، بچہ، بوڑھا، جوان، گھر، بازار اور حتیٰ مقدس مقامات تک محفوظ نہیں رہے اور عبادتگاہوں تک کا تقدس پامال ہو رہا ہے، خواہ رمضان کا مقدس مہینہ ہو یا قرآن خوانی کی محفل ہو، ہر جگہ بے گناہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا اور انہیں تہ تیغ کیا جا رہا ہے، یہ سب کچھ دیکھ کر گویا ایسا لگتا ہے کہ ابھی بھی جہالت کا ہی پورے طور پر غلبہ ہے اور یہ جہالت پوری طرح سے ملک پر چھائی ہوئی ہے۔

ٹیگس