May ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

سخت ترین پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجدالاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں 20 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ 

غاصب صیہونی فوجیوں کی تمام تر نافذ کردہ پابندیوں اور محدودیتوں کے باوجود فلسطینی عوام دسیوں ہزار کی تعداد میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے مسجد الاقصیٰ میں اکٹھا ہوئے۔

اس سے چند روز قبل قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور سکیورٹی حصار کے باوجود مسجدالاقصی میں نماز عیدالفطر کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا تھا جس میں 2 لاکھ فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔

مسجد الاقصی شہر بیت المقدس میں اہم ترین اسلامی و فلسطینی تشخص کا حامل مرکز ہے اور غاصب صیہونی حکومت اس تشخص کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی ہے تاہم اب تک فلسطینیوں کی ہوشیاری و استقامت کی بدولت غاصب صیہونی حکومت کی ہر سازش ناکام رہی ہے۔

ٹیگس