May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے علاقوں پر ایک بار پھر صیہونی جارحیت

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اتوار کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی اردن کے علاقے کفر قدوم پر حملہ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی طرح رام اللہ کے مغرب میں الجانیہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تیزی آئی ہے اور بعض اوقات غاصب صیہونی فوجی فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔

ٹیگس