May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام کا احتجاج

غزہ کے عوام نے ایک اجتماع کر کے صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہدا کے جنازے اغوا کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور ان فلسطینی شہدا کے جنازوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی قیدیوں کے محکمے نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، شہید کئے جانے والے نو فلسطینیوں کے جنازے ان کے اہل خانہ کے سپرد کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے عوام نے احتجاج کے دوران فلسطینی شہدا کی تصاویر اٹھا کر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینی شہدا کے جنازے ان کے گھروالوں کے حوالے کئے جانے کا مطلبہ کیا۔

غزہ کے عوام نے اسی طرح عالمی برادری سے غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی تعداد چار ہزار پانچ سو سے زائد ہے جن میں چونتیس عورتیں اور ایک سو اسّی بچے شامل ہیں۔

ٹیگس