Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۰:۴۳ Asia/Tehran
  •  شام میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، متعدد جاں بحق و زخمی

شام کی خبر رساں ایجنسی نے جنوبی شام میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے کی خبر دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام کے صوبے درعا کے دیر العدس علاقے میں اس وقت دھماکہ ہو گیا جب ایک گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی۔
اس واقعے میں پانچ عام شہری جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل مغربی درعا میں واقع القمیع کے علاقے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
اٹھائیس اپریل کو بھی درعا میں زرعی زمین جوتنے کے دوران ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک کاشتکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
شام کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گردوں کی بچھائی جاںے والی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں مختلف مواقع پر اب تک درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار بارہ میں امریکی حمایت کے زیرِ سایہ دہشت گردوں کے حملوں سے شروع ہوا ہے جس کا مقصد علاقے کے حالات اور توازن کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا جبکہ شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روسی فوجی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیدی۔ 

ٹیگس