Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی ایک کاروائی میں ایک داعشی سرغنہ ہلاک ہو گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کی یہ کاروائی صوبے کابل کے بگرامی علاقے میں انجام پائی جس میں یوسف نامی ایک داعشی سرغنہ ہلاک ہو گیا جبکہ محمد آغا نامی ایک اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں خاصطور سے کابل میں مساجد اور بجلی ٹاوروں پر ہونے والے حملوں میں ان دونوں داعشی سرغنہ کا ہاتھ رہا ہے۔ دو روز قبل بھی افغانستان میں طالبان نے طالقان کے علاقے میں آٹھ داعشی عناصر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

داعش دہشت گرد گروہ نے افغانستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے مختلف بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  

ٹیگس